دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد دولاکھ کے قریب پہنچ گئی

شائع 25 اپريل 2020 06:08pm
فائل فوٹو

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے آج2086 افراد ہلاک ہوگئے ۔ دنیا بھر میں  مجموعی ہلاکتیں دو لاکھ کے قریب پہنچ گئیں۔متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ تعداد 28 لاکھ 65  ہزار سے زائد ہوگئی۔

 برطانیہ میں آج 813، امریکا میں 150اور اسپین میں 378 افراد جان سے گئے۔

ایران میں 76اور بھارت میں سات اموات ہوئیں۔امریکا میں 52ہزار، اٹلی میں 25ہزار، اسپین اور فرانس میں 22ہزار ہلاکتیں ہوئیں ۔